Saturday, July 20, 2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر کے کیچ پکڑنے پر والدہ ناراض

سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد نے اپنی ماضی کی یادوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ ایک موقعے پران سے بےحد ناراض ہوگئی۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے تعارف میں صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ وہ لٹل ماسٹر حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد کے بڑے بھائی ہیں۔

انھوں نے اپنے ان تین بھائیوں کے مقابلے میں بہت کم ٹیسٹ میچ کھیلے لیکن کھیل کی باریکیوں پر وہ اپنے بھائیوں سے زیادہ گہری نظر رکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار اپنے دور کے ذہین ترین کرکٹرز میں ہوتا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جس ٹیسٹ سیریز میں حنیف محمد نے 337 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا اس سیریز میں وزیر محمد نے 189، 106 اور 97 رنز ناٹ آؤٹ کی تین شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

وزیر محمد کی عمر اس وقت 89 برس سے زیادہ ہو چکی ہے اور اس لحاظ سے وہ پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ حیات ٹیسٹ کرکٹر ہیں.وزیر محمد برطانیہ میں برمنگھم شہر کی ہنگامہ خیزی سے دور سولی ہل کے پرسکون علاقے میں گذشتہ 45 برس سے مقیم ہیں جہاں ان کا بیشتر وقت باغبانی اور ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنے میں گزرتا ہے۔

بقول ان کے جب وہ کسی بلے باز کی بیٹنگ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اپنے طور پر وہ فیلڈنگ ٹیم کے کپتان بن جاتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ اس بلے باز کے لیے کیسی فیلڈ پلیسنگ کر کے اسے آؤٹ کروایا جا سکتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد نے اپنے کئریر کے دلچسپ واقعے بیان کیے کہ ہماری والدہ کرکٹ کی بہت شوقین تھیں اور جب وہ ریڈیو پر کمنٹری سنا کرتی تھیں تو کسی کو ان کے کمرے میں جا کر بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔وہ ہم بھائیوں کے میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم میں نہیں آتی تھیں لیکن ایک دن ہم انھیں مجبور کر کے سٹیڈیم میں لے آئے لیکن ہمیں کیا پتا تھا کہ قائد اعظم ٹرافی کے اس میچ میں ہم تینوں بھائی صفر پر آؤٹ ہو جائیں گے۔

یہ دیکھ کر وہ غصے میں آ گئیں اور کہنے لگیں کہ کیا یہ دکھانے کے لیے تم لوگ مجھے سٹیڈیم لائے تھے۔

ایک مرتبہ ہم میں سے کسی بھائی نے صادق محمد کا کیچ لے لیا جس پر والدہ اتنی خفا ہوئیں کہ کئی روز تک ہم بھائیوں سے بات نہیں کی۔
 وزیرمحمد نے مزید بتایا کہ ایک مرتبہ ہم میں سے کسی بھائی نے صادق محمد کا کیچ لے لیا جس پر والدہ اتنی خفا ہوئیں کہ کئی روز تک ہم بھائیوں سے بات نہیں کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y39YYI

0 comments:

Popular Posts Khyber Times