Saturday, July 20, 2019

پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، ڈی آئی خان میں دھماکے سے 4 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر وقت میں دہشت گردی کے دو واقعات رونما ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر وقت میں دہشت گردی کے دو واقعات رونما ہوگئے۔ پہلے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسرا دھماکہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے گیٹ پر ہوا ۔ جس میں دو افراد شہید ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے کوٹلہ سیدان کے قریب دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور مادر وطن کے نڈر بیٹے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران اسپتال کے گیٹ پر انسانیت دشمنوں نےایک اور وار کیا اور خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس سے مزید شہادتیں ہوئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں سات سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر دھماکا خودکش تھا۔

خودکش حملوں کے بعد ڈی آئی خان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن بھی کیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے دہشت گردی کی سمت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30NsIYy

0 comments:

Popular Posts Khyber Times