ایک جینی نامی کتا جو کہ ٹکسن کے رہائشی ایڈی کولنز کے پاس تھا جو اپریل سے لاپتا ہے۔ ’چی ہوا ہوا‘ نسل کا یہ کتا بہت مشہور ہے اور اپنے مالک کو بہت پیارا تھا۔
اس کی تلاش میں ایڈی کولنز نے جانوروں کی پناہ گاہوں، بازاروں اور سارے علاقوں کو چھان مارا لیکن جینی کا اب تک کوئی پتا نہیں چل سکا یہاں تک کہ اس کے پوسٹر بھی لگوائے گئے اور اب جولائی میں بھی اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ایڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بیڈروم والا ٹریلر گھر اس شخص کو انعام میں دے گا جو اس کے پالتو کتے کو ڈھونڈ لائے گا۔ اس کے بعد انہوں نے انعام میں اضافہ کردیا اور اب اپنا ورکشاپ اور ایک چھوٹا پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا ہے
ایڈی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ان کا دل اب بہت دکھی ہوچکا ہے اور وہ ہر روز اپنے کتے کو تلاش کررہے ہیں۔ ایڈی نے بتایا کہ ’ مجھے اپنا کتا جینی ہر حال میں چاہیے، جو کوئی اسے واپس لائے گا میں اس سے کوئی سوال پوچھے بغیر انتہائی دیانت داری سے اپنا گھر، ورکشاپ اور ایک پلاٹ انعام میں دوں گا‘۔
اینڈی کا کہنا ہے کہ جینی کتیا مجھے اہلِ خانہ کی طرح بہت عزیز ہے جس کے سامنے مادی اشیا کی کوئی قیمت نہیں لیکن تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک جینی کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GlljIq
0 comments: