Sunday, July 21, 2019

گرمی کا کمال، بسکٹ اوون کے بنا تیار

اوون کے بنا بسکٹس اب بیک ہو سکتے ہیں
گرمی کے بڑھتے زور کو دیکھتے ہوئے امریکا میں نیشنل ویدر سروس نے ایک تجربے کے ذریعے عوام کو گرمی کے بارے میں خبردار کر دیا۔

نیشنل ویدر سروس نے اپنے تجربے میں ایک گرم کار میں صرف گرمی سے بسکٹ تیار کر لیے۔ جمعرات کو ااماہا میں نیشنل ویدر سروس نے کار میں بسکٹ بنانے کا تجربہ کیا اور اس سے متعلق اپ ڈیٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیں۔اسی کے متعلق آگاہی دینے کے لیے نیشنل ویدر سروس نے یہ تجربہ کیا۔

 اپنے تجربے کے دوران نیشنل ویدر سروس نے ایک بیکنگ ٹرے میں 4 کچے بسکٹ رکھ کر ٹرے کو کار کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیا۔ 45 منٹ بعد بسکٹ پھولنے لگے۔ چند گھنٹوں میں ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا گیا کہ پچھلی سیٹ اگرچہ سائے میں تھی لیکن اس کا درجہ حرارت بھی 144 ڈگری فارن ہائٹ یا 62 ڈگری سیلسئس تک پہنچ گیا۔

گرمی میں بسکٹ تیار ہوتے رہے ، جلد ہی ان کا رنگ سنہری مائل ہوگیا۔چند گھنٹوں تک پکنے کے بعد بسکٹ تیار ہوگئے، جس کے بعد نیشنل ویدر سروس نے ان کے کھانے کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 گھنٹے تک دھوپ میں رہنے کے بعد بسکٹ کھانے کے قابل ہو گئے۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرے کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 185 ہو گیا تھا۔

اس تجربے کے ذریعے نیشنل ویدر سروس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اپنے پالتو جانور ور بچے کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ کار کا درجہ حرارت خطرناک حد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XSQmpH

0 comments:

Popular Posts Khyber Times