نیشنل ویدر سروس نے اپنے تجربے میں ایک گرم کار میں صرف گرمی سے بسکٹ تیار کر لیے۔ جمعرات کو ااماہا میں نیشنل ویدر سروس نے کار میں بسکٹ بنانے کا تجربہ کیا اور اس سے متعلق اپ ڈیٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیں۔اسی کے متعلق آگاہی دینے کے لیے نیشنل ویدر سروس نے یہ تجربہ کیا۔
If you are wondering if it's going to be hot today, we are attempting to bake biscuits using only the sun and a car in our parking lot. We will keep you posted with the progress. Stay cool! #newx #iawx pic.twitter.com/cXZgdRIgcK
— NWS Omaha (@NWSOmaha) July 18, 2019
اپنے تجربے کے دوران نیشنل ویدر سروس نے ایک بیکنگ ٹرے میں 4 کچے بسکٹ رکھ کر ٹرے کو کار کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیا۔ 45 منٹ بعد بسکٹ پھولنے لگے۔ چند گھنٹوں میں ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا گیا کہ پچھلی سیٹ اگرچہ سائے میں تھی لیکن اس کا درجہ حرارت بھی 144 ڈگری فارن ہائٹ یا 62 ڈگری سیلسئس تک پہنچ گیا۔
گرمی میں بسکٹ تیار ہوتے رہے ، جلد ہی ان کا رنگ سنہری مائل ہوگیا۔چند گھنٹوں تک پکنے کے بعد بسکٹ تیار ہوگئے، جس کے بعد نیشنل ویدر سروس نے ان کے کھانے کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 گھنٹے تک دھوپ میں رہنے کے بعد بسکٹ کھانے کے قابل ہو گئے۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرے کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 185 ہو گیا تھا۔
اس تجربے کے ذریعے نیشنل ویدر سروس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اپنے پالتو جانور ور بچے کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ کار کا درجہ حرارت خطرناک حد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JYM4Dx
0 comments: