
میزبان ٹیم کی کارکردگی نے پاکستان کو ٹیکنیکل طور پر ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے۔ اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اگر لارڈز میں پاکستان کی ٹیم چار سو رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو316 رنز سے شکست دےتو پھر اس کا یہ سفر جاری رہ سکتا ہے لیکن یہ ہمالیہ سر کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
اگر پاکستان316رنز بناتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 311 رنز سے ہرانا ہے۔ اگر پاکستان 450 رنز اسکور کرتا ہے تو اسے321 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ پہلے بیٹنگ کرکے اگر پاکستان308سے کم رنز بناتا ہے تو پھر سب بے کار ہوگا۔
اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو پاکستان سیدھا ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔ تاہم پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JABvGH
0 comments: