
چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں کمی ہونے کا سلسلہ چل نکلا ہے اور آج بھی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحوں کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔
100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔ اس کے علاوہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیاہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 730 سے 750 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی بیس سے 30 روپے تک اضافہ ہو گیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NsQ9EY
0 comments: