
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کیلئے آج کامیابی درکار ہے تاہم شکست کی صورت میں انگلینڈ کو گھمبیر صورتحال کا سامنا ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہو نے کا امکان ہے۔
میزبان ٹیم 10 نمبروں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر کی ٹیم ہے اور اس کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ بھی بہت برا ہے۔ کرکٹ کے ورلڈکپ مقابلوں میں انگلش ٹیم 36 سال سے مسلسل نیوزی لینڈ کے سامنے ناکام رہی ہے۔ عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آئیں اور ہر بار انگلینڈ کو شکست ہوئی۔
میزبان ٹیم کی راؤنڈ میچز میں مہم آج اپنے اختتام کو پہنچے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اسے اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ شکست کی صورت میں اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس ٹورنامنٹ میں 11 پوائنٹس ہونے کے سبب آج کے میچ میں شکست سے کیویز کو زیادہ خطرہ نہیں ہے لیکن انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔
گزشتہ شب بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست سے صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ آج چیسٹرلی اسٹریٹ میں اگر انگلینڈ کو ناکامی ہوئی تو اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے پاکستان کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XhYbzZ
0 comments: