خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے، اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں، اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر غور کریں۔
لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امید وار ہیں، چیئرمین سینٹ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے، چئیرمین سینٹ اچھے آدمی ہیں، پروڈکشن آرڈر دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے جاری کیے جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32uQ32Y
0 comments: