Tuesday, July 16, 2019

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ۔۔۔ پاکستان کی پوزیشن تنزلی کا شکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود رہا۔

بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان کوہلی سرفہرست ہیں، ہموطن روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈی پلیسی چوتھے، کیوی روس ٹیلر پانچویں، ولیمسن چھٹے، آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلش جوئے روٹ آٹھویں، جنوبی افریقی کوئنٹن ڈی کک نویں اور انگلینڈ کے جیسن روئے دسویں درجے پر ہیں۔

بولرز میں بھارتی جسپریت بمرا پہلے، کیوی ٹرینٹ بولٹ دوسرے، جنوبی افریقی کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلوی پیٹ کمنز چوتھی، جنوبی افریقی عمران طاہر پانچویں، افغانی مجیب الرحمن چھٹی، انگلش کرس ووئیکس ساتویں، آسٹریلوی مچل اسٹارک آٹھویں، افغانی راشد خان نویں اور کیوی میٹ ہنری دسویں پوزیشن پر رہے۔

آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانی محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اورافغانی راشد خان پانچویں درجے پر رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GfT8KZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times