انگلش آل راونڈر جوفرا آرچر کا کہنا ہے کہ اسٹوکس نے سپر اوور سے پہلے کہا ہم جیت چکے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ2019 میں انگلینڈ کی فتح کے بعد سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں انگلش کھلاڑی نے خود ہی اپنی فتح سے متعلق بیان دیکر بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سپر اوور کروانے والے باؤلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور کرانے سے قبل بین اسٹوکس میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم جیت گئے۔
جوفرا کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے آخری اوور کرانے سے قبل حوصلہ افزائی کی اور میرے قریب آکر انہوں نے کہا کہ ہمیں شکست یا فتح کچھ بھی ملنے کی صورت میں بطور کھلاڑی تمھاری تعریف نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹیم ورک ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JT5AkQ
0 comments: