ڈی اے کریک کلب پر پاکستان نیوی کے تحت اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جانے والی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا لیڈیز سنگلز ایونٹ ٹاپ سیڈ اسلام آباد کی سارہ منصور لے اڑیں،ان کی حریف شدید گرمی سے نڈھال نظر آئیں۔
یکطرفہ فائنل میں سارہ کسی مزاحمت کے بغیر مہک کھوکھر کو 0-6 اور 1-6 سے زیر کرکے ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار روپے انعام کی حقدار بن گئیں۔
پاکستان کی نمبرون ویمن ٹینس پلیئراورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے لیڈیز ٹائٹل کی فاتح سارہ منصور نے کہا ہے کہ اگر مواقع میسرآئیں توانٹرنیشنل ٹینس میں حصہ لیکر اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرسکتی ہوں، اسپانسرز کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
سارہ منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس میں دنیا بہت آگے چلی گئی ہے اورہم پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن یہ امرخوش کن ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن ملک میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ اورکوچنگ کا اہتمام کرنے کے لیے کوشاں ہے، یہ عمل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتا ہے۔
سارہ منصور نے مزید یہ بھی کہا کہ فائنل میں کراچی میں پڑنے والی37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے بہت پریشان کیا لیکن پراعتماد اندازمیں اسٹروکس کھیلے اور کامیابی پائی، ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا 55سالہ ڈیوس کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ خوش آئند ہوگا لیکن ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے ان مقابلوں میں کامیابی کے لیے میزبان سائیڈ کو سخت محنت کرنا ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lz6YMy
0 comments: