Thursday, July 18, 2019

مفتاح اسماعیل کا گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے، ضمانت منسوخ ہوئی تو مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XP1JPr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times