
اب ماہرین نے مردوں کو کھانے کے حوالے سے ایک انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک چیز ہے جو مردوں کو روزانہ کھانی چاہیے اور ایک چیز ایسی ہے جس سے گریز کرنا چاہیے۔
جو چیز مردوں کو روزانہ کھانی چاہیے وہ بلیو بیری ہے۔ ماہرین کے مطابق بلوبیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن اے، بی ، سی اور کے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس دماغی صحت میں گراوٹ کا عمل سست کرتے ہیں اور نفسیاتی ربط کو بہتر بناتے ہیں۔
مردوں کے لیے بلیوبیری خاص فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ یہ ان میں دل اور اس سے وابستہ اعضاءکی مضبوطی اور میٹابولزم کی بہتری کا سبب بنتی ہے۔ جس کے نتیجے میں مردوں کے بوڑھا ہونے کی رفتار دھیمی پڑ جاتی ہے اور ان کی جوانی دیرپا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بلیو بیری مردوں میں دوسری قسم کی ذیابیطس ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ خون میں گلوکوز کا لیول مستحکم رکھتی ہے۔ اس میں فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں جو مردوں کی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔
ماہرین نے جس چیز سے مردوں کو منع کیا وہ بیک کی ہوئی اشیاء اور پیسٹری وغیرہ ہیں۔ یہ اشیاءٹرانس فیٹ سے بھر پور ہوتی ہیں جو مردوں کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ بیک کی ہوئی زیادہ تر اشیاء ہائیڈروجنیٹڈ آئل استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں اور کئی کئی روز تک محفوظ رکھی جاتی ہیں جس سے ان میں کیمیکلز کی ایک تہہ بھی شامل ہو جاتی ہے۔ یہ عوامل مردوں میں دل کی بیماریوں اور دوسری قسم کی ذیابیطس کی بڑی وجوہات ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/329NUcT
0 comments: