
اجلاس میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا گراف کیسا رہا؟ انڈر 19 اور انڈر 16 کی ٹیموں میں کس حد تک بہتری آئی؟ پاکستان کرکٹ میں کون سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے؟ کس کس شعبے کو بہتری لانا ہوگا؟
سرفراز کو ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت سے ہٹانے کی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی 2 اگست کو لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوائے گی۔
پی سی بی کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، عروج ممتاز اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وسیم اکرم ویڈیو لنک پر ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GpDRqL
0 comments: