Thursday, July 18, 2019

ہدایت کارہ سنگیتا بھری محفل میں دانش تیمور پر برس پڑی

ہدایت کارہ سنگیتا، دانش تیمور
ہدایت کارہ سنگیتا نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں ان کی ریلیز ہونے والی نئی فلم صرف تم ہی تو ہو کے ہیرو دانش تیمور کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ فلم میں ہیرو دانش تیمور نے اچھا کام کیا لیکن لگتا ہے کہ دانش تیمور نے فلم کو مٹی اور کوڑا سمجھ رکھا ہوا ہے انھوں نے پروموشن کیلیے کوئی تعاون نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج کل ایک شو کرنے میں مصروف ہوں اس لیے نہیں آ سکتا، دانش تیمورکی جگہ شان، معمررانا یا کوئی اورسینئر اداکار ہوتا تو وہ ایسا نہیں کرتا، اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہدایت کارہ سنگیتا کا مزید کہنا ہے کہ 10سال کے بعد یہ فلم بنائی، فلم ہٹ ہوگی، کچھ سینما گھروں کے مالکان نے بھی خوب تنگ کیا۔  فلم میں عینی نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ متیرا نے سائیڈ رول ادا کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30JCo6B

0 comments:

Popular Posts Khyber Times