
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ سیاسی انتقام ہے یا کیا ہے؟ جس پر ن لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ ظلم ہے ، ظلم کی حکومت کیسے قائم رہ سکتی ہے ؟ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتاہے کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے ۔“
رانا ثنااللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ضلع کچہری کے اردگرد علاقے کو کنٹینر ز لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ نہایت سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
رانا ثنااللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے موٹروے پر سکھیکی کے مقام پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا اور مقدمے میں کہا گیاہے کہ ان کے قبضہ سے 21 کلو منشیات برآمد کی گئی ہے ۔
اے این ایف اہلکاروں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنااللہ سے منشیات برآمد ہو گئیں ہیں اس لیے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے انہیں جوڈیشل پر جیل بھیج دیا جائے ۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ منشیات اپنی ہی گاڑی میں لے کر جارہے ہوں گے ؟ صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ کل آپ کا انٹرویو نہیں چلنے دیا گیا جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں ، ہم خود گرفتاری دے کر لڑرہے ہیں اور لڑیں گے ۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XlpCOy
0 comments: