Monday, July 15, 2019

ماروی میمن نے اسحاق ڈار اور انوشہ سے متعلق بتادی اندر کی بات

مسلم لیگ نواز کے رہنما ماروی میمن، اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان
مسلم لیگ نواز کی رہنما ماروی میمن نے اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ماروی میمن نے ٹوئٹر پر اپنے فالورز سے کہا مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو، انوشہ رحمان ، اسحاق ڈار کو ’انکل‘ کہتی تھی مگر حقیقت میں کچھ اور تھی ۔ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاﺅں گی۔ اسحاق ڈار نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، یہ اب ایک مضحکہ خیز تکون لگتی ہے لیکن اس وقت میرے لیے یہ خود کش حملے سے کم نہیں تھی۔

چوہدری نثار پر تنقید کے حوالے سے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ میں چوہدری نثار کو ان کے سامنے برا بھلا کہا گیا جس پر انہیں برا لگتا تھا، چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقلمند ترین آدمی ہیں ۔ انہوں نے جو کہا وہ سچ ثابت ہورہا ہے ، انہوں نے ہی تم لوگوں سے نہیں کہا بلکہ میں بھی تمہیں سچ بتاﺅں گی، پھر چوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا، پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کے قد کاٹھ کا اندازہ ہوگا ۔ 


اسحاق ڈار کے حوالے سے ماوری میمن کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہو کر بلیک میل ہوگئے ، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GrBy6X

0 comments:

Popular Posts Khyber Times