Friday, July 19, 2019

مکیش امبانی کی جیبیں خالی ہونے لگیں

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو گزشتہ دنوں میں بہت نقصان ہوا ہے
اربوں ڈالر رکھنے والے ارب پتی افراد کے اثاثوں کی مالیت میں ہر روز سینکڑوں ملین یا ایک آدھ ارب ڈالر کا اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے جس کے باعث ان کی فوربز رینکنگ بھی متاثر ہوتی ہے لیکن ایمازون کے بانی جیف بیزوس جیسے لوگوں کو صرف منافع ہی ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ساڑھے 4…

دوسری طرف بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو گزشتہ دنوں کے دوران اتنا نقصان ہوا ہے کہ جہاں وہ ساڑھے 4 ماہ پہلے کھڑے تھے وہیں اب واپس آگئے ہیں۔

فوربز کے مطابق جمعرات کو بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کو ایک ہی روز میں 487 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کے تین روز میں ہونے والے مجموعی نقصان کی مالیت 2 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

تین روز پہلے منگل 16 جولائی کو مکیش امبانی نے صرف ایک دن میں 659 ملین ڈالر کا منافع کمایا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 52 ارب ڈالر 70 کروڑ ڈالر ہوگئی تھی لیکن تین روز میں انہیں ہونے والے نقصان کے باعث ان کے اثاثے 50 ارب 70 کروڑ ڈالرپر آگئے ہیں۔

تین روز پہلے وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر تھے لیکن آج وہ 17ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ رواں برس مارچ میں جب فوربز کی جانب سے دنیا کے ارب پتی افراد کی لسٹ جاری کی گئی تھی تو اس وقت مکیش امبانی 50 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے 13 ویں امیر ترین آدمی تھے۔

فوربز کی جانب سے 5 مارچ کو ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی گئی تھی اور 19 جولائی کو اس فہرست کو آئے ہوئے 4 ماہ اور 14 دن گزر چکے ہیں۔ ان 134 دنوں کے دوران جیف بیزوس نے اپنے اثاثوں میں 31 ارب 60 کروڑڈالر، بل گیٹس نے تقریباً 6 ارب 90 کروڑ ڈالر اور فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے تقریباً 21 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔اس عرصے کے دوران بل گیٹس کے قریبی دوست وارن بفٹ تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے اور ان کے اثاثے ساڑھے 82 ارب ڈالر سے کم ہو کر 81 ارب 70 کروڑ ڈالر پر آچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GhEcf5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times