Monday, July 15, 2019

ورلڈ کپ: ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم جو انعامی رقم سے محروم

آئی سی سی پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا
آئی سی سی پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا جبکہ افغانستان کی واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے ے میچ کھیلنے کا موقع ملا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔

پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LkAxSb

0 comments:

Popular Posts Khyber Times