Wednesday, July 24, 2019

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس طلب
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اہم اجلاس میں ارکان کو دورہ امریکا کے حوالے سے بتایا جائے گا۔ کابینہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر بھی غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے واپسی کے فوری بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ کابینہ کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GtkWeG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times