
حمائمہ ملک نے اپنی بہن دعا ملک کے ساتھ فاطمہ سہیل کی حالت کا عینی شاہد ہونے کا دعویٰ کیا تھا او راب انسٹاگرام پر انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی گھریلو تشدد کی شکار رہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا 'اگرچہ اس کو کئی سال گزر گئے، مگر وہ وقت اور درد بھرے دن رات اب بھی مجھے ڈراتے ہیں، میں اس وقت 19، 20 سال کی لڑکی تھی، جو اپنے خاندان کو بھی اپنے چیختے زخم نہیں دکھاسکی'۔
حمائمہ ملک نے لکھا 'میں آج اپنی ذات پر شرمندہ ہوں، میں نے 3 سالہ پرتشدد شادی اور 7 سال کے ایک اور پرتشدد تعلق کے دوران اپنے لیے کچھ نہیں کیا، اور ایسا میرے ساتھ بار بار ہوتا رہا۔ اگرچہ اس دوران میں اپنے اور پورے خاندان کی اچھی زندگی کے لیے کام کرتی رہی، مگر مجھے دھمکیاں دی گئیں، بدزبانی اور موت کے منہ تک پہنچادینے والے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایسا ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار ہوا، مگر اب میں خوفزدہ نہیں ہوں، اب میں اپنی خاموشی پر شرمندہ ہوں'۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZcuBh6
0 comments: