Tuesday, July 16, 2019

حکومت جلد شریف خاندان کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کرے گی: شہزاد اکبر

حکومت جلد شریف خاندان کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کرے گی: شہزاد اکبر
احتساب عدالت کے بارے میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف جلد ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور واپس لی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

وہ سمندری امور کے وزیر سیدعلی حیدر زیدی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی تیس بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ہوچکی ہے اور وہ ساٹھ دنوں میں اپنی جائیداد کے حوالے سے قانونی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے توملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بے نامی کمپنیوں میں شوگرملز، سیمنٹ فیکٹری، تعمیرات، ٹریڈنگ گاڑیوں کی تیاری، گیس کمپنیاں اور مشاورتی فرمیں شامل ہیں۔ شہزاد اکبرنے کہا کہ کراچی کے متمول علاقوں میں کئی بے نامی پلاٹس کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت جلد شریف خاندان کے بیٹوں اور دامادوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کرے گی جوعدالت کی طرف سے اشتہاری قراردیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سمندری امور کے وزیر سیدعلی زیدی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت کی بیرون ملک منتقلی سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z1anHm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times