
ماہرین نے اب خلوی سطح پر ذیابیطس اور رگوں کی خرابی پر تفصیلی تحقیق کی توقع ہے کہ اس تحقیق سے نہ صرف ذیابیطس کے علاج کے طریقے دریافت ہوں گے بلکہ خون میں گلوکوز کی سطح کم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسرمینویل ناویڈو اور ان کے ساتھیوں نے ثابت کیا ہے کہ خون میں شکر میں اضافے سے سے ایک خاص طرح کا خامرہ اینزائم بڑھ جاتا ہے جسے پروٹین کائینیز اے کہا گیا ہے۔ اس سے خون کی رگوں میں کیلشیم چینل کی سرگرمی بڑھ جاتی ہےاور خون کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں۔
ماہرین نے چوہوں کو شوگر کا مریض بنایا اور ان کی خون کی رگوں کو بغورمطالعہ کیا گیا۔ وہ چاہتے تھے کہ دماغی رگوں اور قلبی شریانوں پر اس کے اثرات کا بطورِ خاص مطالعہ کیا جائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک جانب تو خون میں گلوکوز بڑھنے سے پی کے اے بڑھ جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ذیابیطس سے دل ، گردے اور دماغ کو ہونے والے نقصان کے ازالے میں بھی مدد ملے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M7rLq1
0 comments: