فیس بک پر اس تنقید اور جرمانوں کا کوئی اثر نہیں ہوا کہ اب اس کی ایک اور سنگین خلاف ورزی سامنے آ گئی ہے۔
فوربز کے مطابق ایک آسٹریلوی سائبر ریسرچر ایڈن جسوپووک نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک لوگوں کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک ایسا کوڈ شامل کر رہا ہے کہ جو شخص بھی اس تصویر کو دیکھتا اور لائیک یا شیئر کرتا ہے تو فیس بک اس کوڈ کے ذریعے اس کے متعلق آگاہ ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص فیس بک سے کوئی تصویر ڈاﺅن لوڈ کرتا ہے تو یہ کوڈ اس تصویر کے ساتھ جاتا ہے اور جہاں کہیں یہ تصویر دوبارہ استعمال ہو فیس بک اس کوڈ کے ذریعے اسے پکڑ لیتا ہے۔
ایڈن جسوپووک نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرمزید بتایا ہے کہ ”آپ فیس بک سے جو بھی تصاویر ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں اس میں فیس بک کی طرف سے ٹریکنگ ڈیٹا ’ایمبیڈ‘ کیا گیا ہوتا ہے۔ میں نے گزشتہ دنوں ایک تصویر فیس بک سے ڈاﺅن لوڈ کی اور اس کی ہیکس ڈمپ فائل دیکھی تو اس میں آئی پی ٹی سی سپیشل انسٹرکشن موجود تھیں۔ یہ دیکھ کر میری حیرت کی انتہاء نہ رہی کہ فیس بک لوگوں کے ڈیٹا کا سراغ لگانے میں کس حد تک آگے جا چکا ہے۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XLAXaO
0 comments: