
جاپان کے شہر اوساکا میں جی-20 سمٹ کے دوران امریکی صدر کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور ہواوے موبائل کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چینی موبائل کمپنی ہواوے موبائلز کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ امریکی کمپنیاں ہی ہیں جنہوں نے ہواوے موبائل کو معروف پروڈکٹ بنایا، امریکی کمپنیاں ہواوے ٹیکنالوجیز کو اپنی پراڈکٹس بیچ سکتی ہیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں تجارتی تلخیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قبل ازیں ہواوے اپنی مصنوعات کی تیاری کے لیے اہم آلات اور ٹیکنالوجیز امریکی کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں، امریکی صدر نے کینیڈا میں ہواوے کمپنی کی ایگزیکیٹو پر جاسوسی کا الزام عائد کرکے امریکی کمپنیوں کو ہواوے کو آلات فروخت کرنے پر پابندی لگادی تھیں۔
علاوہ ازیں امریکا نے ہواوے کی 5-جی ٹیکنالوجی کو ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کی عالمی مہم بھی چلائی تھی جس کے باعث ہواوے کو پریشانی کا سامنا تھا اور اس نے اینڈرائیڈ کے متبادل متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KNYP6x
0 comments: