Sunday, June 30, 2019

وہاب ریاض نے تکلیف کو مات دی، قوم کا دل جیتا

پاکستانی باؤلر وہاب ریاض
افغانستان کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے باوجود وہاب ریاض نے ہمت نہیں ہاری اور قومی ٹیم کی جیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا جس پر سب ہی ان کے معترف ہیں۔

پاکستانی باؤلر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑ دیا گیا تھا، میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا کہ کتنی تکلیف برداشت کر سکتا ہوں۔

وارم اپ باولنگ کے بعد میں نے کہا کہ میں میچ میں سوفیصد کوشش کروں گا، فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، کپتان سرفراز کو یقین دلانے کیلئے کہا کہ میں بولنگ میں 100 فیصد دوں گا۔

وہاب ریاض کا کہناتھا کہ جب میں بیٹنگ کیلئے آیا تو بہت تکلیف میں تھا ، میں نے ہاں کہا تو کپتان نے کہا چلو کھیلو، جس نے میرے اعتماد میں اضافہ کر دیا ، اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ ہم جیت گئے، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IXZbFy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times