Sunday, June 9, 2019

شہبازشریف نے وطن واپس آکر قوم پر احسان نہیں کیا: شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک چلاکر احتساب سے بچنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ملک میں خوشحالی آئےگی اور قوم لٹیروں چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے شہبازشریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکر قوم پر احسان نہیں کیا، پاکستان مشکل میں ہے جس کی بڑی وجہ زرداری اور نوازشریف ہے۔

اسحاق ڈارنے اربوں روپے کی کرپشن کی وہ باہربیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لوٹ مارکی وجہ سے ملک کے اندر مہنگائی ہے، آپ کا احتساب ہورہا ہے تو آپ تحریکوں کے پیچھے پڑگئے۔

شوکت یوسفزئی نےمزید کہا کہ تحریک چلاکر احتساب سے بچنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک میں خوشحالی آئے گی اور قوم لٹیروں چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Xy749P

0 comments:

Popular Posts Khyber Times