Wednesday, June 26, 2019

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتویں میچ میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور اس فتح میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔


انہوں نے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔

خیال رہے میچ میں بابر اعظم 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ حارث سہیل 68 رنز بناسکے اور ساتھ ہی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZQBcOa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times