
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، علیم خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔
علیم خان نے ہیومن رائٹس اوراقلیتی امورکی قائمہ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا، علیم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی رکنیت سے بھی الگ ہو گئے، علیم خان نے اسپیشل کمیٹی 6 سے بھی استعفیٰ بھجوا دیا۔
علیم خان کو نیب گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا،علیم خان نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دیا ہے جو منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RymAQC
0 comments: