Thursday, June 20, 2019

افغان سکیورٹی حکام کا پاکستانی ٹھیکےدار اور عملے پر تشدد

افغان سکیورٹی حکام کا پاکستانی ٹھیکےدار اور عملے پر تشدد
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں زیرتعمیر اسپتال کے پاکستانی ٹھیکےدار اور عملے پر افغان سکیورٹی حکام نے تشدد کرتے ہوئے پاکستانی عملے کو زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان میں زیرتعمیر اسپتال کے پاکستانی ٹھیکےدار اور عملے پر افغان سکیورٹی حکام نے تشدد کیا ہے۔ عملہ جلال آباد سے کابل واپس آرہا تھا، گاڑی روک کر افغان اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد تشدد کیا ہے۔

تشدد کا واقع سائروبی چیک پوسٹ کے پاس پیش آیا ہے۔ذرائع کےمطابق عملہ پاکستان کی جانب سے جلال آباد میں زیرتعمیر اسپتال میں انسٹالیشن کرکے واپس لوٹ رہا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان افغانستان میں تین اسپتال بنا رہا ہے۔ دو بنائے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ ایک پر کام حتمی مراحل میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2L3ulgo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times