تفصیلات کے مطابق یووراج سنگھ نے ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کرکٹ نے مجھے لڑنا، گرنا، سنبھلنا اور آگے بڑھنا سکھایا۔“
انہوں نے اپنے اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ عملے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا جنہیں وہ اپنے کیرئیر کے دوران مختلف مواقعوں پر ملے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کینسر کے مریضوں کے حوالے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ انہوں نے ورلڈکپ جیتنے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال بعد رقم ہونے والی تاریخ کا حصہ بننے کے بعد مجھے اور کیا چاہئے۔
واضح رہے کہ یووراج سنگھ آئی سی سی ورلڈکپ 2011ءمیں بھارتی ٹیم کا اہم حصہ تھے جنہوں نے بھارت کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے 8 اننگز میں 90.50 کی اوسط سے 362 رنز بنائے اور 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے 304 ون ڈے انٹرنیشنل، 58 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 40 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XIZvgF
0 comments: