Friday, June 14, 2019

بیٹے اذہان کی یاد نے ثانیہ اور شعیب کو دوبارہ ملا دیا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور انکا بیٹا اذہان
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں، بھارتی ٹینس اسٹار بیٹے اذہان کے ہمراہ مانچسٹر پہنچ گئیں ہیں اور اتوار کو روایتی حریفوں کا میچ دیکھیں گی جب کہ دیگر کرکٹرز کی فیملیز بھی یکجا ہوگئیں۔

حارث سہیل اور آصف علی کی فیملیز پہلے ہی ہمراہ تھیں، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کے بیوی، بچے انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں لیکن دیگر شہروں میں تھے، اب مانچسٹر پہنچ چکے اور ہوٹل میں کرکٹرز کے ساتھ ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں، بھارتی ٹینس اسٹار بیٹے اذہان کے ہمراہ مانچسٹر شوہر کے پاس آنے سے سب خبریں غلط ثابت ہوگئیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران10 روز کی رخصت پر گئے تو خبریں گردش میں رہیں کہ آل رائونڈر کے اہلیہ سے شدید اختلافات ہو گئے ہیں، تاہم ثانیہ مرزا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلیے مانچسٹر آ رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FbiCsp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times