Friday, June 14, 2019

تحریک انصاف کے گرفتار وزیر کی احتساب عدالت لاہور میں پیشی

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان
تحریک انصاف کے وزیر جنگلات پنجاب کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا، نیب نے گذشتہ روز سبطین خان کو گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو لاہور نے کرپشن الزامات پر پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کیا تھا، نیب کے مطابق سبطین خان کو 2007ء میں پانچ سو میٹرک ٹن آئرن کی مائننگ کا ٹھیکہ خلاف قانون من پسند کمپنی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سبطین خان کے پاس مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان تھا۔ اپنی وزارت کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر مائننگ کا تجربہ نہ رکھنے والی پچیس لاکھ روپے مالیت کی کمپنی ارتھ ریسورس پرائیویٹ لمیٹڈ کو چنیوٹ اور رواجوہ میں آئرن کی مائننگ کا اربوں روپے کا ٹھیکہ دیا۔

نیب کے مطابق ٹھیکہ دینے کیلئے بڈنگ میں کسی دوسری کمپنی کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ پنجاب مائنز نے بظاہر صرف بیس فیصد کی شراکت پر رضامندی ظاہر کی۔ اس طرح یہ جائنٹ وینچر مکمل طور پر غیر قانونی تھا۔ ٹھیکے کے حولے سے ایس ای سی پی کو تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں اور منصوبے پر کام جاری رکھا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ij7zPW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times