
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عید سے چند دن پہلے پیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عید سے چند دن پہلے پیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے اور جب سے موجودہ حکومت آئی ہر روز بری خبر مل رہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Mm5g2i
0 comments: