
پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک بیان میں کہاگیا کہ دونوں رہنمائوں نے تذویراتی مذاکرات کے ادارہ جاتی لائحہ عمل کے تحت برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے صحت، تعلیم اور استعدادکاراوردیگرترجیحی شعبوں میں جاری ترقیاتی تعاون کاجائزہ لیا۔
انہوں نے مزید ایسے نئے شعبوں کی نشاندہی پرزوردیاجن سے غربت کے خاتمے اور کم آمدنی والے لوگوں کے معیارزندگی میں بہتری لانے میں مددمل سکے۔اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر جعرمی ہنٹ نے کہاکہ برطانیہ نے پاکستان کے لئے برآمدات کے حجم میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
شاہ محمودقریشی نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مختلف بین الاقوامی امور اور افغان عمل سمیت دیگر اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کے لئے مالی معاونت کی روک تھام اورفناشل ایکشن ٹاسک فورس کی ضرورت کے مطابق کئے جانے والے اقدامات پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MYwY5u
0 comments: