
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق محکمہ کومعترذریعے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چارسے پانچ دہشت گردملتان میں ایک حساس ادارے کے افسروں کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے دورانہ لنگانہ میں چھاپہ مارا اور دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تو دہشت گردوں نے فا ئرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے دودہشت گرد رضوان اورعمران ہلاک ہوگئے۔
ادھردوسے تین دہشت گرداندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ آپریشن کے دوران نودستی بم، دو پستول، گولہ بارود اور نقدی بھی برآمدکی گئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد غیرملکیوں کے اغواء اور لاہور میں دوسرے جرائم میں ملوث تھے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MUGaYG
0 comments: