Thursday, June 13, 2019

ماڈل رابعہ بٹ کی پونی اور دانت انکے پرستاروں کو پڑ گئے مہنگے

پاکستانی ماڈل رابعہ بٹ
ماڈل گرل رابعہ بٹ سوشل میڈیا پر دوسری سلیبریٹیز کی نسبت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور اکثر اپنے فالورز کو ایسے جوابات دیتی ہیں کہ ہنسی روکے نہیں رکتی۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی تصویر پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جو جوابات دیے ہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رابعہ بٹ نے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو لوگوں کی جانب سے ان پر طرح طرح کے تبصرے کیے گئے جن کے ماڈل گرل نے مزے مزے کے جوابات دیے۔ ایک نوجوان نے ٹوئٹر پر اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ میک اپ پر ہزاروں خرچ کیے اور پونی 5 روپے والی پہنی ہوئی ہے‘۔

رابعہ بٹ نے اپنے اس فالور کو بتایا کہ ان کی ایک پونی کی مالیت مبلغ 50 روپے ہے۔ ’بکواس نہ کرو، میں نے 6 پونیاں پورے 300 میں خریدی تھیں‘

 رابعہ بٹ نے اسی تصویر پر انسٹاگرام پر بھی لوگوں کو دلچسپ جوابات دیے۔ ان کے ایک فالور نے یہ تصویر دیکھ کر کہا ’ جتنی تم حسین ہو ناں، تم پر زکوٰة واجب ہے‘۔ زکوٰة کی بات پر رابعہ بٹ نے بتایا کہ انہوں نے رمضان میں مکمل زکوٰة ادا کردی تھی۔

انسٹاگرام پر ایک شخص نے ماڈل گرل کے دانتوں پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ شوٹ سے پہلے دانت صاف کرلینے چاہئیں تھے جس پر رابعہ بٹ نے کہا ’ دانت کیوں صاف کرلیتی، کیا میں نے تمہیں کہا کہ تبصرہ کرنے سے پہلے اپنا وزن کم کرلیتے‘۔ رابعہ بٹ کی جانب سے نوجوان کے ہوش گم کردینے والے اس جواب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wQFpVI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times