
منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا۔
اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا، اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن اور بلڈ پریشر نارمل تھا، تاہم بعد میں انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ تھی، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا گیا۔
زرداری کی آر آئی سی اسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ افراد کو اسپتال سے باہر نکال دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IFiEtm
0 comments: