Saturday, June 8, 2019

شہبازشریف گارنٹی دیں کہ لندن واپس نہیں جائیں گے: فردوس اعوان

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صدر ن لیگ شہباز شریف کی وطن واپسی پر بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف نے وطن واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا، لندن کی سڑکوں پر شہبازشریف کو پوری قوم نے بھاگتے دوڑتے دیکھا، جس بیماری کا ذکرکیا جارہا ہے اس میں ایسا نہیں ہوتا، بیماری کے نام پرقوم کی دل…

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف گارنٹی دیں کہ واپس نہیں جائیں گے، شہبازشریف قوم کو یقین دلائیں کہ واپس نہیں جائیں گے، اپوزیشن لیڈر اسحاق ڈارکو بھی لے آتے تو قانونی تقاضا پورا ہوجاتا۔

معاون خصوصی اطلاعات کاکہنا تھا کہ شہبازشریف کے بچوں نے ان کو سامنے کردیا اور ڈھال بنالیا، ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 2ہفتے کے عدالتی ریلیف کو 2 ماہ میں بدل کرآئے، بیٹے اورداماد کو بھی لے آتے تو قانون کا تقاضا پورا ہوجاتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہباز شریف عدالت میں پیشی کی حکمت عملی اپنائیں، اپوزیشن لیڈر عدالتی سوالوں اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں، وہ عدالت میں پیشی کے بعد حکومت کے خلاف حکمت عملی بنائیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کماو پتر سلمان شہباز سے متعلق بھی وضاحت کریں، شہبازشریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، معاون خصوصی اطلاعات کا کہناتھا کہ نواز شریف نے مجبوری میں یہاں عید منائی، نواز شریف کی پاکستان میں پہلی عید ہوئی، امید ہے شہباز شریف بھی اگلی عید پاکستان میں کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R3KMKE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times