Saturday, June 29, 2019

بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے: فردوس اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، وزیراعظم کی قیادت میں روشن مستقبل کے جدوجہد رنگ لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، حکومت ملک و قوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کی حکومت عوام کےروشن مستقبل کےلیے جراتمند فیصلے کررہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں روشن مستقبل کے جدوجہد رنگ لائے گی۔

گذشتہ روز معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قومی سلامتی اوردفاع کےساتھ جڑے بجٹ کی منظوری خوش آئند ہے، اپوزیشن کی گیڈر بھبکیوں کے باوجود وفاقی بجٹ خوش اسلوبی سے منظور ہوا، اتحادیوں کیساتھ ملکر بھرپور اکثریت سے بجٹ منظور کرایا گیا۔


انھوں نے کہا کہ بجٹ منظوری میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں، 70 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والا پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ اجلاس تھا، اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ بننےکیلئے تمام حربے آزمائے اور وزیراعظم کے ایوان میں موجود کھلاڑیوں نے اپوزیشن کی ہرچال ناکام بنائی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XHh2c0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times