Saturday, June 29, 2019

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے قومی ٹیم کو جیت کیلئے مشورے

افغانستان کے سپنرز خطرناک ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے ان کیخلاف پلان تیار کیا ہو گا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں آج قومی ٹیم افغانستان کیخلاف اہم میچ کھیلے گی جس کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنانے کیلئے پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے اور یہی وجہ ہے سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کو مشورے دینے میں مصروف ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لیڈز میں موسم خشک اور گرم ہے، ایسی صورتحال میں افغانستان کے سپنرز خطرناک ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے ان کیخلاف پلان تیار کیا ہو گا۔
وسیم اکرم نے اوپنرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق میں سے ایک کھلاڑی کو سنچری بنانا ہوگی اور دونوں اوپنرز کو ہی وکٹ پر رک کر رنز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ افغان باﺅلرز پر دباﺅ بڑھایا جا سکے اور قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازوں کیلئے بھی سازگار صورتحال بنائی جا سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ROsyNC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times