Wednesday, June 19, 2019

آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اسپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق دونوں رہنماء آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ آصف زرداری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کا بھی امکان ہے۔

آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق 28 جون تک جاری رہنے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خود خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر سے متعلق آگاہ کیا جب کہ خورشید شاہ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید۔

خورشید شاہ نے پروڈکشن جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اب صبح قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31Ffxu5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times