
معدے کی گرمی کی بنیادی وجہ تیز مرچ مصالحے والے کھانے، تلی ہوئی اور روغنی اشیاء کا زیادہ کھانا، شوارما اور پزا کھانے کی عادت اور تمباکو نوشی شامل ہیں۔ معدے کی گرمی یا بڑھا ہوا درجہ حرارت نظام ہضم کے بہت زیادہ فعال ہونے کا نتیجہ ہوتا ہے ۔
اگر اس شکایت کوبروقت کسی تدبیر سے دُور نہ کیا جائے توکئی امراض حملہ آور ہو سکتے ہیں ،جن میں سے ایک مرض قلاع (THRUSH)ہے۔
اس مرض میں معدے کی گرمی کی وجہ سے منھ میں چھالے ہوجاتے ہیں اور منھ پک جانے کی وجہ سے مرچ مصالحے والا سالن تکلیف دیتا ہے، بلکہ بعض اوقات کھانا کھانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
ذیل میں معدے کی گرمی دور کرنے والی چند غذائیں درج کی جارہی ہیں ،تاکہ جولوگ اس مرض میں مبتلا ہیں ،وہ انھیں کھا کر صحت یاب ہو سکیں:
دہی
دہی معدے میں مفید صحت بیکٹیریاکی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے،جس سے معدے کی گرمی دور ہوجاتی اور نظام ہضم کی خرابی سے نجات مل جاتی ہے۔اس کے علاوہ معدے کا فعل بھی درست رہتا ہے۔
غذ امعمول کے مطابق ہضم ہونے لگتی ہے اور بدہضمی ختم ہو جاتی ہے۔
ٹھنڈا دودھ
ٹھندا دودھ پینے سے بھی معدے کا بڑھا ہوا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے ،جس سے معدے میں تیزابیت کم اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔چوں کہ دودھ سے معدہ ٹھنڈا رہتا ہے ،لہٰذا گرمی سے لاحق تکلیف ختم ہو جاتی ہیں ۔ایسی کیفیت میں ہمیشہ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ بہت مفید ہوتاہے۔
پودینہ
پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرتا ہے ،اس لیے کہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔اگر معدے میں گرمی ہو جائے تو ایک پیالی پودینے کا پانی یا قہوہ بنا کر پینا مفید ہے۔
اُبلے ہوئے چاول
اگر گرمی کے باعث معدے میں جلن،تیزابیت یامنھ میں چھالے ہو گئے ہوں تو اُبلے ہوئے چاو ل کھانے سے بھی فائدہ ہوتاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QMYrFT
0 comments: