Monday, June 24, 2019

خواجہ آصف نے کھل کر شہباز اور مریم میں اختلاف کی وضاحت کردی

مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف
مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر کسی پارٹی میں مختلف آراءنظر آتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں کوئی جنگ شروع ہوگئی ہے، اگر شہباز شریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف ہے تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کوجنگ قرار دیا جائے ، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بیانیہ نواز شریف کاہے، اس میں کسی قسم کا رتی بھر بھی شک نہیں ہے لیکن ایک بات پر سب متفق ہیں کہ بیانیہ نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا ہی بیانیہ چلے گا جو آئین کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی میں مختلف آراء نظر آتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی میں کوئی جنگ شروع ہوگئی ہے، اگر شہباز شریف اور مریم نواز میں کوئی اختلاف ہے تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو جنگ قرار دیا جائے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پارٹی میں اس بات پر اختلافات ہیں کہ حکومت کے خلاف تحریک اس وقت نہ چلائی جائے جب تک حکومت پوری طر ح بے نقاب نہ ہوجائے لیکن ہم حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔

خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں خود اس بات کا حامی ہوں کہ تحقیقاتی کمیشن 2002سے لیکر 2019تک بننا چاہئے ، یہ حساب کتاب ہونا چاہئے اور یہ سلیکٹڈ نہیں ہونے چاہئے بلکہ ق لیگ اور تحریک انصاف کی حکومت کا بھی حساب ہونا چاہئے کیونکہ جو قرضہ تحریک انصاف کی حکومت نے لیا ہے، اس کا بھی حساب دیا جائے، ہماری حکومت نے پچھلے سال 15سو ارب سود دیا تھا لیکن تحریک انصاف نے 29سو ارب سود دیا ہے، ان کی جانب سے 14سو ارب روپے زیادہ سود کیسے دیا گیا ہے؟ ان کا کہنا تھاکہ میں شہباز شریف اور مریم نواز پالیسی کے درمیان کھڑا ہوں ، میر ی رائے نواز شریف کے بالکل قریب ہوگی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2xisyvz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times