Monday, June 24, 2019

سندھ ہائیکورٹ کیجانب سے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ہے
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZLu5H2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times