Monday, June 17, 2019

شاہد آفریدی سرفراز الیون کی حمایت میں میدان میں اتر آئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قوم کو گرین شرٹس کی حمایت کرنی چاہیے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈیا کے خلاف شکست کے بعد ہمارے میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ میری یہی گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود بیک کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔ یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ہمیں ان کی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہئے۔

سینئر صحافی نے بھی سابق کپتان کی تائید کی اور کہا ’ شاہد آفریدی صاحب سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کرکٹ ٹیم جیت جاتی تو سب کہتے ہم نے جتوایا ہے ہار گئی تو کوئی ساتھ کھڑا نہیں ہو رہا ، اپنی ٹیم پر تنقید ضرور کریں لیکن اتنا برا بھلا نہ کہیں کہ ان کے حوصلے ٹوٹ جائیں اب ہمیں اپنی ٹیم کی ہمت بڑھانی ہو گی، شاباش شاباش اگلا میچ جیت کر دکھاؤ ‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KR0OGC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times