Monday, June 17, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی بولتی بند کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی اس ٹویٹ کا کرارا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کامیابی کو دوسرا کامیاب ’حملہ‘ قرار دیا تھا۔

دو روایتی حریفوں کے درمیان اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی، اس کے بعد بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’انڈین ٹیم‘ کی جانب سے پاکستان پر دوسرا حملہ (اسٹرائک) ہے اور دونوں میں ہی یکساں نتیجہ برآمد ہوا۔

اس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ان کی معلومات درست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جن میں میچ اور ضرب لگانا شامل ہے، اگر کوئی شک ہے کہ نوشہرہ کی جوابی کارروائی میں ہم نے بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کا کیا جواب دیا تھا تو 27 فروری 2019 کےنتائج دیکھئے جس میں دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2InRTef

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times