
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں، ترجمانوں کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا۔ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال میں پارٹی بیانیے سے متعلق آگاہ کریں گے، وفاق، پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم بجٹ سے متعلق پارٹی حکمت عملی، اہداف سے آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نگرانی میں ہائی پاورڈ کمیشن بنا رہے ہیں، 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا، اس کی رپورٹ بنے گی۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوگی، آئندہ ملک میں کوئی کرپشن نہیں کر سکے گا، اب ملک مستحکم ہوگیا، اور میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WGflvM
0 comments: