Friday, June 14, 2019

پرچی والے حادثاتی چیئرمین کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژڈ ہیں: مراد سعید

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے یوئے کہا کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین، ان کے والد اور ان کی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں۔

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو انکل نواز شریف کے دورِ حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے مقدمہ میں تحویل میں لیا گیا، پرچی والے حادثاتی چیئرمین، ان کے والد اور ان کی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پرچی والے حادثاتی چیئرمین کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژڈ ہیں، نیب پھوپھو کو گرفتار کرتا ہے ’’پرچی والا حادثاتی چیئرمین‘‘ بجٹ پر تبصرے شروع کر دیتا ہے۔

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئیں، جو تقریر بلاول کو بجٹ پر یاد کرائی گئی وہ انہوں نے پھوپھو کی گرفتاری پر کر ڈالی، بجٹ کیلئے اب نئی تقریر لکھنی اور رٹوانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فریال بی بی کو کسی سیاسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پرچی والے حادثاتی چیئرمین‘‘ دھمکیاں بعد میں دیں پہلے اپنے بڑوں کی لوٹ مار کا جواب دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XM52D2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times